• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن رہنما کو نوبیل انعام کیوں دیا؟ وینزویلا ناروے پر برہم، سفارتخانہ بھی بند

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وینزویلا کی حکومت نے اسکینڈیوین ملک میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ وینزیلا کی حکومت نے اپنی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا کو نوبیل امن پرائز دینے کے اگلے روز دارالحکومت اوسلو میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا۔

نارویجن وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بند کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ناروے اختلاف کے باوجود وینزویلا کے ساتھ گفت و شنید کے لیے تیار ہے، ہم بات چیت کو کھلا رکھنے کے خواہش مند ہیں اور اسی انداز سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید