غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینیوں کی لاشیں اور 29 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے ملی ہیں، اب بھی کئی فلسطینی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔
غزہ سے لاشیں ملنے کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 913 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 134 افراد زخمی ہوئے۔
غزہ کے میئر یحییٰ السراج نے کہا ہے کہ گلیوں اور سڑکوں کو کھولنا ترجیح ہے تاکہ شہریوں کی رسائی آسان ہو۔