عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو اس سال 3 اعشاریہ 6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 2 اعشاریہ 7 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال بیروزگاری کم ہوکر ساڑھے 7 فیصد پر آنے کا تخمینہ ہے جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 8 فیصد تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 4 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔