• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکھی نے برطانوی گولفر کو کروڑ پتی بنا دیا، کھیلوں کی تاریخ کا حیران کن واقعہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

اگر انسان کی قسمت اچھی ہو تو آج کے دور میں بھی معجزے ہو سکتے ہیں، بالکل ایسا ہی برطانیہ میں ایک گولفر کے ساتھ ہوا جو صرف ایک مکھی کی مدد سے سیکنڈوں میں کروڑ پتی بن گیا۔

یہ حیران کن واقعہ ایک گولف کورس پر بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ کے دوران پیش آیا جب ایک برطانوی گالفر ’ٹومی فلیٹ ووڈ‘ نے 9 لاکھ 10ہزار ڈالرز یعنی 25 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی روپے ایک مکھی کی مدد سے جیتے۔

یہ چیمپئن شپ گزشتہ ماہ امریکی ریاست میری لینڈ میں منعقد ہوئی تھی۔

 ایونٹ کے دوران، ٹومی فلیٹ ووڈ نے ایک شاٹ لیا جو ہول سے صرف ایک سینٹی میٹر کے فاصلے پر رک گیا لیکن عین اسی وقت ایک گیند پر آ کر بیٹھی اور گیند مکھی کے ہلکے سے وزن کی وجہ سے تھوڑا سا آگے بڑھ گئی اور کپ کے اندر چلی گئی۔

گالف کورس میں یہ ناقابل یقین منظر دیکھ کر گولفر اور تماشائی دونوں ہی دنگ رہ گئے۔

ری پلے میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ گیند جو ہول کے بالکل کنارے پر رک گئی تھی مکھی کے اس پر بیٹھنے کے بعد حرکت کرکے کپ کے اندر چلی گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید