فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں لائی گئیں 16فلسطینیوں کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔
وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 45 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کیں۔