امریکا میں میاں بیوی اپنی شادی کی پہلی سالگرہ سے قبل پراسرار طور پر مردہ پائے گئے۔
امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والا ایک نوبیاہتا جوڑا اپنی شادی کی پہلی سالگرہ سے چند دن قبل پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔
پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ قتل یا خودکشی ہو سکتا ہے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت 29 سالہ ریچل نوئل ڈومووِچ اور 30 سالہ برینڈن پیٹر ڈومووِچ کے طور پر ہوئی ہے، جو وسکونسن کے قصبے شیرون کے رہائشی تھے۔
دونوں کی لاشیں 6 اکتوبر کو شمالی ایلی نوائے کے علاقے ہارورڈ میں ایک کار سے ملیں۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک افسر نے سڑک پر کھڑی گاڑی دیکھی جس کی ہیڈز لائٹس جل رہی تھیں۔ قریب جا کر دیکھا تو دونوں افراد مردہ حالت میں تھے، جنہیں گولی لگی تھی جبکہ جائے وقوعہ سے ایک پستول برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ قتل و خودکشی کا امکان موجود ہے تاہم ابھی حتمی نتیجہ نہیں نکالا گیا۔ تفتیشی ماہرین اور فارنزک ٹیمیں معاملے کی مزید جانچ کر رہی ہیں۔
دونوں میاں بیوی کی محبت کی کہانی بچپن سے شروع ہوئی تھی، جب وہ مڈل اسکول کے ساتھی تھے۔ دونوں نے 2022 میں دوبارہ رابطہ قائم کیا اور 2023 کی گرمیوں میں منگنی کی اور 12 اکتوبر 2024 کو شادی کرلی۔