• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ: 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیتوں سے ملی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لاش رات کو قریبی کھیتوں سے ملی۔

چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے گنڈھیری میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، بچی شام پانچ بجے کے بعد گھر کے سامنے سے غائب ہوئی تھی جس کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

چارسدہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید