• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پر گارڈ آف آنر پیش

خیبر پختون خوا کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سی ایم سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

سیکریٹریٹ آمد پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سے سی ایم سیکریٹریٹ کے عملے کا تعارف کروایا گیا اور وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے انہیں دفتری امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ ایک عوامی جگہ اور صوبے کا چہرہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹریٹ میں آنے والوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا جائے، سیکرٹریٹ کے معمولات میں وقت کی پابندی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید