• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی گانا آپ کو خود سے قریب کیوں لگتا ہے؟

آپ کو کبھی کوئی گانا سن کر ایسا کیوں لگتا ہے یہ خاص طور پر آپ کےلیے ہی بنا ہے؟ اور سائنس آپ کے اس احساس کو درست کیوں کہہ رہی ہے؟

نیچر ریویوز نیورو سائنس میں شائع نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ موسیقی صرف کانوں سے نہیں بلکہ دماغ اور جسم سے جڑی ہوئی ہوتی ہے، نیورل ریزونینس تھیوری (این آر ٹی) اس کی وضاحت کرتی ہے۔

تھیوری کے مطابق ہمارے دماغ کی لہریں موسیقی کے ردھم اور دھن کے ساتھ ہم آہنگ ہوجاتی ہیں، یہی ہم آہنگی گانے کو ذاتی، مانوس اور دل کو چھولینے والا بنادیتی ہے۔

یہی نظریہ موسیقی کو ہماری شخصیت، جذبات اور جسمانی ردعمل سے براہ راست جڑا ہوا ہے، یوں ہمیں کچھ گانے خود سے قریب محسوس ہوتے ہیں، ہماری دماغی فریکوئنسی سے میل کھاتے ہیں۔

یہ دریافت موسیقی کے احساس کو سمجھنے کے ساتھ علاج، تعلیم اور دماغی صحت میں میوزک کے استعمال کے نئے امکانات کو پیدا کرتی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید