• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، نجی ا سکول میں بچوں کے جنسی استحصال کا اسکینڈل سامنے آگیا

سرگودھا ( آن لائن ) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کے ایک نجی سکول میں بچوں کے جنسی استحصال کا ایک اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں اساتذہ نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران خصوصی کلاسوں کے انعقاد کے بہانے مبینہ طور پر طالبعلوں کے ساتھ زیادتی کی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو تقریباً 7متاثرہ بچوں کے والدین نے اس  حوالے سے رپورٹ کی۔ذرائع کے مطابق پولیس اب تک بچوں کے جنسی استحصال میں مبینہ طور پر ملوث 4 اساتذہ کو گرفتار کرچکی ہے جبکہ اسکول پرنسپل کو تلاش کیا جارہا ہے۔پولیس نے مبینہ طور پر زیادتی کا شکار بچوں کی تفصیلات فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا۔متاثرہ بچوں کے والدین نے بھی یہ کہہ کر میڈیا سے گفتگو سے احتراز کیا کہ وہ اس وقت اذیت سے گزر رہے ہیں اور اس بات کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔
تازہ ترین