• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کبھی کسی پاکستانی مرد سے شادی نہیں کروں گی: اداکارہ سعیدہ امتیاز

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستانی نژاد اداکارہ سعیدہ امتیاز  نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پاکستانی مردوں سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

سعیدہ امتیاز کئی مشہور فلموں ’وجود‘، ’قلفی‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’کپتان‘ اور ’راستہ‘ سے شہرت حاصل کر چکی ہیں، وہ ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ کبھی کسی پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے مستقبل کے شریکِ حیات کے درمیان پیار اور سمجھ بوجھ ہونی چاہیے اور میں شادی اسی وقت کروں گی جب صحیح وقت آئے گا، لیکن ایک بات طے ہے میرا پارٹنر پاکستانی نہیں ہوگا، میں نے یہ فیصلہ کافی عرصہ پہلے کر لیا تھا۔

انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی مردوں سے ایک طرح کا فوبیا ہے، یہاں اکثر مردوں کے ایکسٹرا میریٹل افیئرز (شادی کے بعد تعلقات) ہوتے ہیں، باہر ملکوں میں ایسا نہیں ہوتا، وہاں کے قوانین کے تحت ایک وقت میں دوسری شادی ممکن نہیں، میرے کئی رشتہ دار بیرونِ ملک ہیں، وہ ایک شادی کرتے ہیں اور وفادار رہتے ہیں، لیکن پاکستان میں صورتحال مختلف ہے، یہاں لڑکیاں بھی شادی شدہ مردوں کے پیچھے پڑی ہوتی ہیں اور بعض اوقات بہنیں بھی ایک دوسرے کے گھر توڑ دیتی ہیں، یہ بہت خود غرض اور ظالمانہ رویہ ہے۔

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردِعمل دیکھنے میں آئے، کچھ صارفین نے کہا کہ ہر مرد ایک جیسا نہیں ہوتا، جبکہ دیگر نے سعیدہ کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں واقعی وفاداری کا فقدان بڑھ گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید