• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبز میں نقلی بال لگوانے اور وزن میں کمی کیلئے ادوایات کے استعمال پر سید جبران کی لب کشائی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکار سید جبران نے شوبز انڈسٹری میں وزن کم کرنے کے لیے ادویات کے استعمال اور بال لگوانے کے رجحان پر لب کشائی کر دی۔

جبران ناصر نے راولپنڈی سے میڈیسن کی ڈگری مکمل کی اور پھر شوبز میں قسمت آمائی، قسمت نے ساتھ دیا تو میڈیشن چھور کر اداکاری کو اپنا لیا۔ انہوں نے صرف مثبت کرداروں کو ہی نہیں بلکہ منفی کرداروں کو بھی بخوبی نبھایا۔

دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزن کم کرنے کی خاطر میں نے بہت سے لوگوں کو آج کل اس سوئی (اوزیمپک) کے جنون میں مبتلا ہوتے دیکھا ہے۔

انہوں نے ایسے افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دوا کے بہت سے مضر اثرات ہیں، جو صرف وزن کم کرنے کی خاطر اس کا استعمال کر رہے ہیں انہیں اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ اوزیمپک ان مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے جو ذیابیطس کا شکار ہوں۔ اس کے استعمال سے وزن میں بھی کمی آتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ دوا پوری دنیا کے فنکاروں میں بہت مقبول ہو رہی ہے۔ 

دوران شو اداکار نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ہیئر پیچ کے بارے میں بات کی اور کہا کہ جب میں 12ویں جماعت میں تھا کہ تو تقریباً 5 سال تک روزانہ سرسوں کا تیل لگاتا تھا۔ یہ عادت مجھے میرے ایک دوست جو میرے ساتھ ہوسٹل میں رہتا تھا، کی وجہ سے پڑی، جس ہوسٹل ختم ہوا تو یہ عادت بھی ختم ہوگئی تاہم مجھے لگتا ہے کہ کہیں نہ کہیں اس عادت نے میرے بالوں کو صحت مند بنا دیا ہے۔ اس لیے مجھے اب تک کسی ٹرانسپلانٹ یا ہیئر پیچ کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

سید جبران نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ کئی اداکار پرفارمنس سے قبل اپنے سروں پر ہیئر پیچ لگاتے ہیں۔ اتنی گرمی میں بھی اس قدر محنت کرتے میں ان لوگوں کو اس لگن کے لیے سلام پیش کرتا ہوں اور شکر گزار ہوں کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید