• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل نے کونسی زہریلی عادت چھوڑ کر بڑھاپے کے اثرات کم کیے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بڑھاپا روکنے کے لیے ترک کی گئی زہریلی عادت بتا دی۔

 اداکارہ صبا فیصل ناصرف اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے قریبی تعلق رکھنے کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں. وہ اکثر اپنی روزمرہ زندگی اور خاندان کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی ذاتی زندگی پر بھی خاصی توجہ رہتی ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک ایسی عادت کے بارے میں بتایا جو وہ طویل عرصے تک اپنائے رکھیں لیکن اب اسے ترک کر دیا ہے اور اسی عادت کو چھوڑنے سے ان کی زندگی میں سکون واپس آگیا ہے۔

صبا فیصل نے بتایا کہ میں اپنے خاندان کے بارے میں بہت حساس تھی، اگر کوئی ان کے بارے میں منفی بات کرتا تو میں فوراً ردِعمل دیتی یا دل پر لے لیتی، یہ باتیں میرے ذہن پر سوار رہتیں اور مجھے اندر ہی اندر کھانے لگتیں، وقت کے ساتھ احساس ہوا کہ یہ سب مجھے ذہنی طور پر تھکا رہا ہے، میرا چہرہ بھی اس دباؤ سے متاثر ہو رہا تھا اور میں تیزی سے بوڑھی لگنے لگی تھی۔

انہوں نے مزید کہا اب میں نے یہ عادت چھوڑ دی ہے، اب میں کسی کی بات کو دل پر نہیں لیتی، نہ کسی بحث میں پڑتی ہوں، میں نے خود کو ذہنی سکون، خوشی اور مثبت توانائی کے ساتھ جینا سکھا لیا ہے۔

اداکارہ کے مطابق، تناؤ، حساسیت اور منفی سوچ انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، جبکہ ذہنی سکون اور مثبت رویہ بڑھاپے کو دیر تک روکے رکھتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید