انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے کہا کہ ’ان کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرے گا‘۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِدفاع سجفری سجم الدین نے اعلان کیا کہ ’اُن کا ملک چین سے جے-10 لڑاکا طیارے حاصل کرنے جارہا ہے‘۔
انڈونیشن وزیردفاع نے ممکنہ دفاعی سودے کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم انہوں نے کہا یہ طیارے بہت جلد جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکیں گے۔
اس حوالے سے چینی تجزیہ کار نے بتایا کہ چینی جے-10 طیارےکم لاگت میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں جن کو ایک بہترین آپشن کے طور پر ہتھیاروں کی عالمی مارکیٹ میں دیکھا جارہا ہے۔
یاد دلاتے چلیں رواں سال مئی میں ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان کے فضائی بیڑے میں شامل چینی ساختہ جے-10 لڑاکا طیاروں نے بھارتی فضائیہ میں شامل فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو دیگر بہترین لڑاکا طیاروں کے ہمراہ شکست دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔
اسی فضائی جھڑپ میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کے متعرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہیں، جووقتاً فوقتاً اس معارکہ آرائی کو رکوانے اور بھارتی فضائیہ کی خراب کارکردگی کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔