پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا خوبصورت روایتی جوڑا امریکا میں تقریب کے دوران خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ماہرہ خان اکثر اہم تقریبات میں اس طرح کے ملبوسات زیب تن کیے نظر آتی ہیں جو روایتی انداز اور نت نئے اسٹائلز کو ملا کر تیار کیے گئے ہوتے ہیں۔
حال ہی میں امریکا میں فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں بھی اداکارہ نے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین کے اسی طرح ایک جوڑے کا انتخاب کیا۔
ماہرہ خان کے آسمانی رنگ کے ریشمی جوڑے پر بہت خوبصورت کڑھائی سے مزین ہے۔
اس تقریب سے اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔