• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

اے سی بی کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نومبر کے آخر میں ہونے والی سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کرے گی۔

سہ فریقی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کرکٹ ٹیموں نے شرکت کرنی تھی۔

سہ فریقی سیریز 17 سے 29 نومبر تک پاکستان میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ فریقی سیریز شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق افغانستان کی جانب سے دستبرداری کے اعلان کے بعد تیسری ٹیم کے لیے آپشنز زیر غور ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید