گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے ضلع گوجرانوالہ میں عطائی ڈاکٹروں ، حکیم وغیرہ کیخلاف شکنجہ تیار کر لیا ،ایک سو سے زیادہ عطائی ڈاکٹروں کی فہرست پنجاب حکومت نے ڈی سی اوگوجرانوالہ کو ارسال کر دی،اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خود عطائیوں کا سروے کروایا ہے چھاپہ مار ٹیمیں بن گئیں ہیں کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔