گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عالم چوک کے قریب محلہ نصرٹاؤن میں کئی ماہ سےجمع گٹروں کا پانی عذاب بن گیا ہے۔ سماجی و سیاسی رہنماؤں حاجی سرفرازمغل‘حاجی نذرمحمدمہر‘ڈاکٹرعبدالحق زین ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں کئی ماہ سے گٹروں کا پانی گلیوں میں جمع ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہوچکی ہے اورعلاقہ میں موذی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ مکینوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے۔