• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب موسم کی وجہ سے کیپ ٹاؤن میراتھون آغاز سے 2 گھنٹہ قبل منسوخ

خراب موسم کی وجہ سے کیپ ٹاؤن میراتھون آغاز سے دو گھنٹے قبل منسوخ کردی گئی۔

کیپ ٹاؤن میراتھون 2025 اتوار کو جنوبی افریقی شہر میں منعقد ہونا تھی۔ منتظمین نے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مسلسل ہواؤں کی وجہ سے ایونٹ منسوخ کیا۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے رنرز اور دیکھنے والوں کو خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔

یہ دوڑ صبح سوا چھ بجے شروع ہونا تھی، منسوخی کے اعلان کے وقت 30 ہزار میں سے اکثر رنرز آغاز کے مقام تک پہنچ چکے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید