• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست

اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔

پاکستانی باکسر برانز میڈل کے حقدار رہے ہیں ، مردوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں قدرت اللہ کو مصر کے باکسر نے3-2 سے شکست دی۔

خواتین کی 60 کلو گرام کیٹیگری میں سیمی فائنل میں فاطمہ زہرہ کو ازبکستان کی باکسر نے ہرایا۔

سیمی فائنل میں شکست کےبعد دونوں باکسرز کو ایونٹ میں برانز میڈل ملے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید