• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے جہاں آراء کے ہراسانی کے الزامات پر کارروائی شروع کردی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ویمن کرکٹر جہاں آراء کی جانب سے ہراسانی سے متعلق عائد کیے گئے الزامات سچ ثابت ہونے پر زیرو ٹالرنس کا اعلان کردیا۔

بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہراسانی کے الزامات چاہے انفرادی شخص، اسٹاف یا ڈائریکٹر کے خلاف ہوں، الزامات سچ ہوئے تو کارروائی ہوگی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بی سی بی نے خاتون کھلاڑی جہاں آراء کے الزامات پر کارروائی شروع کر دی ہے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے الزامات پر چند آفیشلز کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ان افراد کیخلاف کارروائی کی ہے جنہیں الزامات کا سامنا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ایک بی سی بی ڈائریکٹر پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی کھلاڑی جہاں آراء عالم نے 2021ء میں ہراسانی سے متعلق خط لکھا تھا۔

اس شکایت پر 2025 میں ایکشن لینے پر سی ای او کرکٹ بورڈ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ تحقیقات تک سی ای او اور ڈائریکٹر کو بھی او ایس ڈی بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید