زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کےلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
زمبابوے نے پاکستان میں ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔
زمبابوے کرکٹ کے مطابق بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوئے ہیں جبکہ نیومین نیام ہری کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم حصہ لیں گی، جو 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔