• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: چینی سرکاری ریٹ سے 31 روپے مہنگی بکنے لگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد میں چینی کی قیمت بڑھ گئی، پرچون پر فی کلو 210 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

سرکاری طور پر چینی کی فی کلو قیمت 179 روپے مقرر ہے لیکن فیصل آباد میں 31 روپے مہنگی بکنے لگی ہے۔

دکان داروں کا کہنا ہے کہ چینی کے ہول سیل ڈیلرز نے 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت 10 ہزار روپے کر دی ہے۔

دکانداروں کے مطابق چینی کے تھیلے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے قبل یہ 8900 روپے میں مل رہا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید