فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے تمام وعدوں بشمول غزہ جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ رفح میں اسرائیلی افواج سے کسی جھڑپ یا واقعے سے واقف نہیں ہیں۔
حماس کے مطابق رفح کا علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، مارچ سے وہاں تمام گروپوں سے رابطہ منقطع ہے۔
حماس نے بتایا ہے کہ ریسکیو آپریشنز کے دوران مزید ایک یرغمالی کی لاش کو تلاش کر لیا، زمینی حالات مناسب ہوئے تو ہلاک یرغمالی کی لاش آج اسرائیل کے حوالے کر دی جائے گی۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائی پر ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں تاخیر ہو سکتی ہے۔