سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان افغانستان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزار ت خارجہ نے بیان میں کہا کہ سعودی عرب حکومت پاک افغان فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لئے میکینزم معاہدے کی حمایت کرتی ہے۔
بیان میں میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے معاہدہ مثبت قدم ہے اور امید ہے یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحدی کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
دفاعی ماہرین نے سعودی وزارت خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیان ثابت کرتا ہے دنیا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد تسلیم کرتی ہے۔