• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عزائم ناکام، پاک افغان جنگ بندی، دوحا میں 13 گھنٹے مذاکرات، پاکستان اور طالبان حکومت میں امن معاہدہ

دوحا/اسلام آباد (نیوزرپورٹر،نیوزایجنسیاں) بھارت اور فتنہ الخوارج کےعزائم ناکام ہوگئے، دو مسلم ممالک پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی ہوگئی، قطر کے دارالحکومت دوحا میں 13گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت میں امن معاہدہ ہوگیا،مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے اپنے تحفظات، خدشات اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی فوری بند ہوگی، دونوں ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کرینگے، ہفتہ کو استنبول میں دوبارہ مذاکرات ہونگے، طالبان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف کام کرنے والے گروپوں کو روکیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا دونوں ممالک میں جنگ بندی خوش آئند ہے، قطر، ترکیہ اور عمان نے جنگ بندی خیرمقدم کیا ہے، قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کیلئے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے،سیز فائر دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کریگی۔

اہم خبریں سے مزید