• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خصوصی نمائندے اور امریکی صدر کے مشیر کی نیتن یاہو سے ملاقات

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے مشیر، جیرڈ کشنر نے دورۂ اسرائیل کے دوران وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے  آفس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے بعد کی صورتحال اور خطے کی تازہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔

امریکی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق جیرڈ کُشنر اور اسٹیو وٹکوف ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر مزید بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔

اسرئیلی وزیرِ اعظم کے آفس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج اسرائیل پہنچیں گے اور نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے جس میں سیکیورٹی چیلنجز پر بات چیت کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید