• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمنز پلیئرز رینکنگ، سدرا امین ٹاپ 10 سے باہر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2025ء کے دوران ویمنز پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی ویمنز ورلڈ بیٹر رینکنگ میں بھارت کی سمریتی مندھانا کی پہلی پوزیش برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

ویمنز رینکنگ میں جنوبی افریقا کی تزمین برٹس 1 درجے ترقی کے بعد 9، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز 1 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی سدرا امین 2 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر نکل گئی ہیں، اب اُن کا نمبر 11واں ہے۔

بھارتی پلیئر ہرمن پریت کور 3 درجے ترقی کے بعد 15ویں، آسٹریلیا کی فوئبے لیچ فیلڈ 5 درجے ترقی کے بعد 17ویں نمبر پر آ گئیں۔

انگلش ویمن کھلاڑی ہیتھرنائٹ نے تازہ پلیئرز رینکنگ یک دم 15 درجے کی چھلانگ لگائی اور وہ اب 18ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید