• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش نے پہلی بار انڈر 20 فیفا ورلڈ کپ جیت لیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

مراکش نے چلی میں ہونے والے فائنل میچ میں ارجنٹائن کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی اور پہلی بار  انڈر 20 فیفا ورلڈکپ جیت لیا۔

سینٹیاگو کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ میں محمد یاسر زبیری نے 12ویں اور 29 ویں منٹ میں 2 گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور شاندار کارکردگی دکھانے پر’پلیئر آف دی میچ‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اس کامیابی کے بعد مراکش 2009ء میں گھانا کے بعد انڈر 20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا۔

مراکش نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جنوبی کوریا، امریکا اور فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ارجنٹائن پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم رہی لیکن فائنل میں بائر لیورکوسن اور فرانکو مستانتوونو کی غیر موجودگی کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہی اور مراکش کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید