• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز شامل کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی ماہرین کی شمولیت کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، ٹرینر اور فزیو غیر ملکی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیاں متوقع ہیں، تاہم ہیڈ کوچ پاکستان سے ہی ہوں گے، غیر ملکی کوچز کی تقرری کا فیصلہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں میں بھی اضافہ کیا جائے گا، جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے بھی مزید غیر ملکی ٹورز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

نئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ان تمام معاملات کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید