فرانس کے سابق صدر نِکولا سرکوزی کو جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد آج انہیں پیرس کے جنوب میں واقع تاریخی لا سانتے جیل منتقل کر دیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی وہ فرانس کی پانچویں جمہوریہ کے پہلے سابق صدر بن گئے ہیں جنہیں عملی طور پر قید کی سزا دی گئی ہے، یہ فرانس کی سیاسی تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 70 سالہ نکولا سرکوزی کو 2007 کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا کے سابق مرد آہن مرحوم صدر معمر قذافی سے فنڈنگ کے منصوبے پر مجرمانہ سازش کے جرم میں پیرس میں سزا سنائی گئی۔