• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رُکوانے کا کریڈٹ لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں، ان جنگوں میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 طیارے گرائے گئے، دونوں جوہری ممالک کے درمیان بذریعہ تجارت جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت سے کہا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم تجارت نہیں کریں گے، 24 گھنٹے بعد انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ دو ہفتوں میں چین کے صدر کے ساتھ بہت سی چیزوں پر بات چیت کروں گا، ہم اس بات چیت میں اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مواقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان جلد ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں، روس اور امریکی وزرائے خارجہ کا بھی ذاتی طور پر ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید