• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل انروا کو فلسطینی علاقوں میں امداد کی فراہمی بلا روک ٹوک جاری رکھنے دے: عالمی عدالتِ انصاف

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عالمی عدالت نے کہا ہے اسرائیل انروا کو فلسطینی علاقوں میں امداد کی فراہمی بلا روک ٹوک جاری رکھنے دے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کو فلسطینی علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی اجازت دے۔

عالمی عدالت انصاف کے صدر یوجی ایوا ساوا نے کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور اسکے ذیلی اداروں بشمول انروا کے امدادی پروگرامز سے اتفاق کرنے اور ان میں سہولت فراہم کرنے کی ذمہ کے تحت آتا ہے۔

اسرائیل نے اقوام کی امدادی ایجنسی انروا پررواں سال ماہِ اپریل میں پابندی عائد کردی تھی جس پر اقوام متحدہ نے عالمی عدالت میں مشورے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید