• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ثابت نہیں کر سکا انروا کے بیشتر ارکان کا تعلق حماس سے ہے، عالمی عدالت انصاف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عالمی عدالت انصاف کا کہنا ہے کہ اسرائیل ثابت نہیں کر سکا کہ غزہ میں یو این امدادی ایجنسی انروا کے زیادہ تر ارکان کا تعلق حماس سے ہے۔

عالمی عدالت انصاف نے غزہ کیلئے اسرائیلی امداد سے متعلق کیس پر اپنی رائے دے دی اور  کہا کہ اسرائیل پر فلسطینی علاقوں میں یو این کی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کی ذمہ داری ہے۔ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں اقوامِ متحدہ اور انروا کی امدادی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔

عالمی عدالت نے مزید کہا کہ اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کر سکتا۔ اسرائیل نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو شرمناک قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید