• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ہاشم کی اپنے نئے گانے ’عشق دی لگیاں‘ کی شوٹنگ کیلئے کراچی آمد

پاکستانی نژاد امریکی گلوکار علی ہاشم اپنے نئے گانے عشق دی لگیاں، کی شوٹنگ کے لیے کراچی پہنچ گئے، علی ہاشم کے رومانس سے بھرپور گیت کو نامور موسیقار نوید ناشاد نے کمپوز کیا ہے۔

واضح رہے کہ نوید ناشاد اس سے قبل میرے پاس تم ہو، سپر ہٹ ڈرامے، خدا اور محبت، کے ٹائٹل سونگز کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں۔

نئی نسل کے گلوکار علی ہاشم نے بتایا کہ میں امریکا میں رہتا ہوں، لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے، اسی جذبے کے تحت امریکا سے کراچی کے ساحل سمندر کی دل لوکیشن پر گانا شوٹ کرنے آیا ہوں۔

اس رومانوی گیت کے بول معروف گیت نگار قمر ناشاد نے لکھے ہیں، جب کہ ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبول اداکارہ ثمرین علی نے ماڈلنگ کی ہے۔ ثمرین پہلی بار کسی سونگ کی ویڈیو میں نظر آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید