وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ امریکا ایک نئی جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، جنگ ہونے نہیں دیں گے۔
نکولس مادورو نے امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین بھیجنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ہونے نہیں دیں گے۔
کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی پابندیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا اور کبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کے الزام پر امریکا نے کولمبین صدر پر پابندیاں عائد کی ہیں۔