ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو بس سسٹم کے تحت چلنے والی 8 میٹرو بسیں گزشتہ روز ملتان پہنچ گئی ہیں۔ان بسوں کو بس ڈپومیں تعمیرکئے گئے پارکنگ ایریامیں پارک کر دیا گیا ہے۔یہ بسیں خصو صی ٹریلر کے ذریعے ملتان لائی گئی ہیں۔میٹرو بس سسٹم کے لئے35 آرٹیکو لیٹڈ بسیں درآ مد کی گئی ہیں ۔جنہیں ٹریلر کے ذ ریعے کرا چی سے رو انہ کر دیاگیا ہے ۔توقع ہے کہ اتو ار تک تما م بسیں ملتان پہنچ جائیں گی ۔ملتا ن میٹرو بس سسٹم پر بسیں چلا نے کا کنٹر یکٹ حا صل کر نے وا لی کمپنی نے 75 ڈرائیور ز اور دیگر سٹا ف کی بھر تی کا عمل مکمل کر لیاہے اور ان کی ٹر یننگ کیلئے کلا سز کا اجراء کر دیا ہے ۔میٹرو بس رو ٹ پر ان ڈرائیو ر ز کی تر بیت کا عمل پنجاب ما س ٹرانزٹ اتھا رٹی کی طر ف سے اجا زت ملنے کے بعد شروع کیا جائے گا .