عظیم ترین……
جون ایلیا دنیا کے عظیم ترین شاعر تھے، میں نے دعویٰ کیا۔
کیا تم نے شیکسپئر کو پڑھا ہے؟ ڈوڈو نے پوچھا۔
نہیں۔ نام سنا سنا سا لگتا ہے۔ کون تھا؟
حافظ کو؟ ملٹن کو؟ نرودا کو؟
میں انھیں نہیں جانتا، میں نے سر جھٹکا،
لیکن یہ طے ہے کہ آگ کا دریا دنیا کا عظیم ترین ناول ہے۔
کیا تم نے یولیسس پڑھا ہے؟ ڈوڈو نے پوچھا۔
نہیں، یہ بھلا کیسا نام ہوا؟
بردرز کرامازوف؟ ڈان کی ہوٹے؟ ٹرائل؟
میں نے انکار میں سر ہلاکر کہا،
لیکن یہ طے ہے کہ مغل اعظم دنیا کی عظیم ترین فلم ہے۔