• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب: 169 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، ن لیگی امیدوار آگے

ضمنی انتخاب کا سب سے کڑا مقابلہ ہری پور کی نشست این اے 18 پر جاری ہے، سابق قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

این اے 18 ہری پور میں 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 169 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 57744 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب 57608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 18 پر ضمنی انتخاب میں 9 امیدوار ہیں۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز، ن لیگ کے بابر نواز خان اور پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ میں سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔

این اے 18 پر 6 آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب کے میدان میں ہیں، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار 944 ہے، جبکہ مجموعی طور پر 602 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

این اے 18 کی نشست پی ٹی آئی کے عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی، عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید