پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرنے کی جانب رواں دواں ہے، تحریکِ انصاف کی چھوڑی ہوئی تمام نشستوں پر غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ محمد نعمان کو برتری حاصل ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں زرتاج گل کی نااہلی سے خالی نشست پر مسلم لیگ ن کے محمود قادر لغاری پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ سے واضح طور پر آگے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 96 سے پی ٹی آئی کی چھوڑی ہوئی نشست پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کو برتری حاصل ہے، دوسرے نمبر پر جو امیدوار ہیں وہ بھی پچھلی بار ن لیگ کے امیدوار تھے۔
فیصل آباد کی دوسری نشست پر راجہ ریاض احمد کے بیٹے ن لیگ کے امیدوار راجہ دانیال احمد کو برتری حاصل ہے، یہ نشست صاحب زادہ حامد رضا کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔
مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جشن جاری ہے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آ گیا، جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 129 لاہور 13 کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ این اے 18 ہری پور کے 602 پولنگ اسٹیشنز میں سے 156 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب 52157 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 52129 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے 177 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے دانیال احمد 29338 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 8861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے 226 پولنگ اسٹیشنز میں سے 145 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمود قادر خان 55418 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 28798 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے 185 پولنگ اسٹیشنز میں سے 179 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 45165 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار فلک شیر 10721 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے 79 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 34946 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 24139 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے 190 پولنگ اسٹیشنز میں سے 175 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے احمد شہریار 45674 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 10294 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے 159 پولنگ اسٹیشنز میں سے 147 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طاہر پرویز 35620 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 1713 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی پی 98 فیصل آباد 1 کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 80 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے آزاد علی تبسم 32491 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل 21485 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 55 کا نتیجہ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم ليگ ن کے علی حیدر نور خان نیازی 23858 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 1038 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ پی پی 73 سرگودھا 3 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 108 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے میاں سلطان علی رانجھا 35132 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 5596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
’جیو نیوز‘ نے دن بھر قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں سے ضمنی الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ کوریج ناظرین کے سامنے رکھی ہے۔
ہری پور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں ووٹرز نے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
بزرگ، خواتین، نوجوان اور معذور افراد بھی ووٹ ڈالنے پہنچے، مجموعی طور پر امن و امان کی صورتِ حال پُرامن رہی، کہیں کوئی بڑا واقعہ یا پولنگ قواعد کی نمایاں خلاف ورزی رپورٹ نہيں ہوئی۔
نوٹ: یہ خبر مسلسل اپڈیٹ ہو رہی ہے۔