نواب شاہ محمد (انور شیخ)نواب شاہ میں ایچ آئی وی کیسز میں ہولناک اضافہ ،عوام میں تشویش کی لہر ،6لاکھ اتائی ڈاکٹر اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس ذمہ دار،وزیر صحت کا کریک ڈاؤن کا حکم ،100 سے زائد کلینک سیل، 200مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی،ضلع شہید بے نظیر آباد سمیت سندھ بھر میں ایچ ائی وی ایڈز کے مرض میں اضافے نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو کی جانب سے صوبے میں 6لاکھ اتائی ڈاکٹروں اور غیر رجسٹرڈ بلڈ بینک کے اس مرض میں اضافے کے مرکزی کردار کے انکشاف کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں۔