اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملہ کیا ہے۔
بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے حزب اللّٰہ کے چیف آف اسٹاف علی طبطبائی کو شہید کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
ادھر لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فوج نے فضائی حملہ کیا۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہید ہوئے اور 28 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے چیف آف اسٹاف ہیثم علی طبطبائی حملےکا ہدف تھے۔
اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے چیف آف اسٹاف علی طبطبائی کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ نے ہیثم علی طبطبائی کے زخمی یا شہید ہونے کی تصدیق نہیں کی۔