ترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔
عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کو متعدد بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہوگی، وہاں بھی دی جائیں گی۔