پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے جڑی ایک خوبصورت اور جذباتی بات بتادی۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنا شادی کا جوڑا اپنی بہو کو دینا چاہتی ہیں۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی شادی ایک دعائے خیر سے شروع ہوئی تھی، جو ان کی والدہ کی خواہش تھی۔
ماہرہ نے اپنے لباس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شادی کا جوڑا عمر سعید نے بنایا تھا وہ بہت خاص ہے میں چاہتی ہوں کہ یہ جوڑا اپنی بہو کو دے دوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جوڑا ایک روایتی حیدرآبادی تخلیق ہے، جو بڑی محبت اور جذبے سے بنایا گیا تھا۔