• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ، کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ملائشیا کے رہنماؤں کے ہمراہ امن معاہدے پر دستخط کردیے۔

امریکی صدر نے کمبوڈیا کے ساتھ باہمی تجارت کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

امریکی صدر نے تھائی لینڈ کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ امریکا آسیان سربراہی اجلاس کے دوران ملائشیا کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید