ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے خدشات کے پیشِ نظر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ایک منصفانہ اور متوازن جوہری تجویز پیش کی گئی ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یہ تجویز ناصرف حقیقی خدشات کو دور کرے گی بلکہ فریقین کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند بھی ثابت ہوگی۔
عراقچی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ایران نے ایرانی جوہری تنصیبات پر کی گئی غیر قانونی بمباری کے باوجود انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی IAEA کے ساتھ نیا معاہدہ کیا ہے جو تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔