• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ کون کہتا ہے کہ اللہ نظر نہیں آتا، اِک وہی تو نظر آتا ہے، جب کچھ نظر نہیں آتا۔ 

٭ پتا نہیں، انسان اُس دولت پر کیوں اِتراتا ہے، جو اگر حلال ہے، تو حساب دینا پڑے گا اور حرام ہے تو عذاب سہنا پڑے گا۔

٭ دنیا میں انسان تو چھے ارب ہیں، لیکن اُن میں سے چند ایک ہی ہیں، جو ’’انسانیت‘‘ کے درجے پر فائز ہیں۔

٭ جب پانچ منٹ کی مُسکان سے فوٹو اچھی ہو سکتی ہے، تو ہمیشہ مسکراتے رہنے سے زندگی اچھی کیوں نہیں ہوسکتی۔ سو، کوشش کریں کہ جس قدر مُسکراہٹیں بانٹ سکتے ہیں، بانٹتے رہیں۔

٭ ذہن میں اچھے خیالات کو جگہ دیجیے، سدا خیرخواہ دوستوں میں گِھرے رہیں گے۔ (پرنس افضل شاہین، بہاول نگر)

سنڈے میگزین سے مزید