• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک……

میں ایک بچے کی شکایت کرنے آیا ہوں،

میں نے پرنسپل صاحب سے کہا۔

آپ اسے کوئی سزا دے دیں۔

یا اس کے گھر فون کریں۔

مجھے بتانے کی کیا ضرورت پیش آگئی؟ انھوں نے منہ بنایا۔

ضرورت ہے سر، وہ کافی خطرناک بچہ لگتا ہے۔

اسے عام اسکول سے نکال دینا چاہیے۔

کسی خاص اسکول میں ڈال کر نگرانی کروانی چاہیے،

میں نے اصرار کیا۔

آخر اس نے ایسا کیا کردیا؟ پرنسپل صاحب نے پوچھا۔ میں نے بتایا،

آج میں نے اس سے کہا کہ کلاس ورک شروع کیوں نہیں کررہے؟

تو اس نے جواب دیا،

میں سوچ رہا ہوں۔

تازہ ترین