• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کردی۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اگلے سال معاشی ترقی بڑھ کر 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی ہے۔

پاکستان میں ہر سال 16لاکھ نوجوان روزگار کے حصول کیلئے مارکیٹ میں آرہے ہیں، رواں مالی سال مہنگائی 7.2 فیصد رہنے اور اس سال غربت کی شرح 21.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں غربت میں کمی اور معیار زندگی میں بہتری کیلئے معاشی ترقی میں بہتری پر زور دیا گیا ہے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات پر زور دیا ہے جبکہ ریونیو میں اضافہ، سرمایہ کاری اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کا کہا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایکسچینج ریٹ اور سرکاری شعبے میں اصلاحات اور برآمدات بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے برآمدی شعبے کو کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید