کراچی میں ای چالان کے اجراء کے تیسرے دن 4 ہزار 200 سے زائد چالان کیے گئے، تین روز کے دوران 11 ہزار سے زائد چالان کردیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق آج سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 2 ہزار 194 اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 891 ای چالان کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر 491، رانگ وے ڈرائیونگ پر 30، ٹریفک لائٹ خلاف ورزی پر 316 ای چالان ہوئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 147، مسافروں کو بس کی چھت پر بٹھانے پر 3 اور کالے شیشے لگانے پر 22 ای چالان کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تین دن کے دوران 11 ہزار 163 چالان کیے گئے جن کی محتاط اندازے کے مطابق مالیت تقریباً پانچ کروڑ 55 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔